تحریر بھیجیں
روزنامہ وطن وائس نے پہلی بار اپنے ای پیپر میں اُن لکھاریوں کو باقاعدہ جگہ دی ہے، جن کی تحریروں کو صرف اس لیے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا رہا ہے کہ ان کی کاوش نئی ہوتی ہے یا سچ اتنا کڑوا لکھا جاتا ہے کہ شائع کرنے سے پہلے صد بار سوچنا پڑتا ہے۔
روزنامہ وطن وائس نے اپنے نئے لکھنے والے کالم نگاروں کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے “کالم و مضامین” کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی لکھی ہوئی تحریر لوگوں کی سوچ بدلنے اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، تو اپنی مکمل تفصیل کے ساتھ اپنا کالم ارسال کریں۔ بہت جلد آپ کے کالم کو روزنامہ وطن وائس کی “کالم و مضامین” گیلری میں شامل کیا جائے گا۔
اہم ہدایات:
صرف اردو میں ٹائپ شدہ تحریریں قابلِ قبول ہوں گی۔
رومن اردو یا انگریزی میں لکھی گئی تحریروں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
اپنی تحریر کو اردو ان پیج فارمیٹ میں یا یونی کوڈ اردو فارمیٹ میں، اپنے نام اور رابطہ نمبر کے ساتھ Watanvoicedigital@gmail.com
پر بھیجیں۔
نوٹ:
اگر آپ “کالم و مضامین” میں باقاعدگی سے لکھنا چاہتے ہیں تو ہفتہ وار کم از کم ایک کالم بھیجنا ضروری ہوگا۔
آپ کے نام سے “کالم و مضامین” کی گیلری میں ایک آرکائیو بنایا جائے گا، جس میں آپ کے تمام کالم محفوظ رہیں گے۔