جدہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان انویسٹرز فورم کے سینئر رکن اور معروف نوجوان کاروباری شخصیت چوہدری طارق اقبال نے پاکستان انویسٹرز فورم اور پاکستان قومی یکجہتی فورم کے اراکین اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں ایک پر وقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس خصوصی تقریب میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، چئیرمین چوہدری اظہر عباس وڑائچ، کنوینئر پاکستان قومی یکجہتی فورم سردار وقاص عنایت، چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،جنرل سیکرٹری پاکستان انویسٹرز فورم مہر عبدالخالق لک سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد میں سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز میں چوہدری طارق اقبال نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمت اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینے میں کمیونٹی کا اکٹھا ہونا اور اجتماعی طور پر افطار کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے، میں اس پر تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود اور چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ اس طرح کے اجتماعی افطار ڈنرز نہ صرف پاکستان کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں بلکہ کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری طارق اقبال کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس خوبصورت افطار ڈنر کا اہتمام کیا، جس سے دلی خوشی اور مسرت حاصل ہوئی۔تقریب کی نظامت کے فرائض صدر کبابش آرٹس کونسل علی خورشید ملک نے انجام دیئے۔

