عمرہ کی سعادت کے لیے جدہ میں کاکازئی قبیلے کے سپریم کونسل پاکستان کے چئیرمین ملک ناصر اسلام کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر۔

جدہ ( نمائندہ خصوصی )عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب میں موجود کاکازئی سپریم کونسل پاکستان کے چیئرمین ملک ناصر اسلام خان کے اعزاز میں جدہ میں مقیم بوریوالا کے ممتاز نوجوان کاروباری و سماجی شخصیت، سینئر رکن پاکستان انویسٹرز فورم اور یاران جدہ ملک عمر فاروق کاکازئی کی جانب سے ایک پرتکلف افطار ڈنر اور عشائیہ کا اہتمام کیا عشائیہ کی اس تقریب میں بڑی تعداد میں یاران جدہ، پاکستان انویسٹرز فورم کے عہدیداران اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی طور پر شہزادہ امیرالملت سید حسان حسین جماعتی، صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود، سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چیئرمین مسلم لیگ (ن) چوہدری اکرم گجر، صدر مسلم کانفرنس سردار اشفاق خان، صدر اوورسیز فورم فدا حسین کھوکھر، سینئر نائب صدر انویسٹرز فورم چوہدری غلام مصطفیٰ گجر اور چوہدری اقبال گجر کو مدعو کیا گیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ امیرالملت سید حسان حسین جماعتی نے رمضان المبارک کے فضائل اور روزے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ رحمت، مغفرت اور نجات کا مہینہ ہے، اس میں عبادات اور نیکیوں کا خاص اہتمام کرنا چاہیے۔ملک عمر فاروق کاکازئی اور چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے اپنے استقبالیہ کلمات میں تمام شرکاء اور مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور ملک ناصر اسلام خان سمیت تمام عمرہ زائرین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے جدہ آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا اور کہا کہ ایسی محفلیں دورِ حاضر میں قبیلے اور برادری کے اتحاد کو مضبوط کرتی ہیں۔اس موقع پر جوابی خطاب کرتے ہوئے ملک ناصر اسلام خان نے تمام منتظمین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، "میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اتنی خوبصورت محفل کا اہتمام کیا گیا اور اس طرح کا استقبال کیا گیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔” انہوں نے اپنے خطاب میں کاکازئی قبیلے کی تاریخ اور اپنے فلاحی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور قبیلے کے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھیں۔تقریب میں دیگر نمایاں شخصیات میں شہزادہ امیرالملت سید محمد حسین جماعتی، شہزادہ امیرالملت سید اصغر حسین جماعتی، شہزادہ امیرالملت سید احمد حسین جماعتی، چوہدری اقبال گجر، احسان الٰہی گجر، میاں طارق عبدالمجید، ملک آصف، چوہدری ذوالفقار گوندل، محمد زبیر، چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر، بابر بٹ، کاشف، اعجاز احمد، محمد کاشف، عابد آرائیں اور دیگر شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر امت مسلمہ کے اتحاد، فلسطین و کشمیر کی مظلوم مسلم امہ کی فتح و کامرانی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔