اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اپنے مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کی۔دونوں وزرائے خارجہ نے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔گفتگو کے دوران پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل آر-4 (R-4) فریم ورک کے تحت تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امور پر رابطہ کاری بڑھانے کے لیے آر-4 میکانزم کے اجلاس کے جلد انعقاد کی امید ظاہر کی۔گفتگو میں علاقائی تعاون، امن و سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان اور مصر کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔