عزیزیہ میں ٹریفک حادثہ، پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزیزیہ کی ٹیچر سدرہ حفیظ انتقال کر گئیں

 

جدہ: پاکستان انٹرنیشنل اسکول الرحاب میں 9 سال سے ٹیچنگ کی خدمات دینے والی بااخلاق اور محنتی ٹیچر سدرہ حفیظ جو عزیزیہ میں مسجد الفردوس کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق، سدرہ حفیظ گزشتہ روز اسکول سے گھر واپس جا رہی تھیں کہ گھر کے قریب گلی میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔سدرہ حفیظ کے اچانک انتقال کی خبر سے سکول کے اسٹاف طلباء وطالبات اور پاکستانی کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ کمیونٹی کے افراد نے مرحومہ کی تعلیمی خدمات، خوش اخلاقی اور محنت کو سراہتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔