ڈی جی حج مشن عبدالوہاب سومرو کو پاکستان رپورٹ کرنے کا حکم

جدہ (امیر محمد خان سے ) سعودی عرب میں تعینات پاکستانی حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کو فوری طور پر پاکستان میں تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلمینٹ ڈویثرن میں روپورٹ کرنے کے احکامات جاری ہوئے ہیں گزشتہ دنوں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے سربراہ مولانہ عطاء الرحمان کی قیادت میں پاکستان طلب کیاگیا، عبدالوہاب سومرو گزشتہ تین سال سے زائد اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وزار ت نے پولیس سروس آف پاکستان کے بی ایس-19 (BS-19) افسر، محمد عارف اسلم، جو اس وقت ڈائریکٹر (حج) جدہ کے طور پر تعینات ہیں، کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک، وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف حج، جدہ (سعودی عرب) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ یہ انتظام تین ماہ کی مدت کے لیے ہے کسی نئے دائیریکٹر کی تعینات تک۔