سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تشکیل کا ایک مسلح خارجی گرفتار ہوا ہے جو بارڈر کراس کرنے میں ناکام ہوگیا، گرفتار خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی جس کا تعلق اسپین غرافغانستان سے ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان خارجی نے دورانِ تفتیش خارجی کاظم گروپ میں شمولیت کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف کیا، تلاشی کے دوران گرفتارافغان خارجی قاری وقاص کے قبضے سے ایک سب مشین گن، چار میگزین اور 88 گولیاں برآمد ہوئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خارجی کے قبضے سے مختلف مقامات اور بم بنانے کی تکنیک سے متعلق نوٹس پر مشتمل نوٹ بک بھی برآمد ہوئی جس سے تفتیش جاری ہے۔