عمران خان کی نظر آج بھی جوانوں کی طرح ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی رپورٹ اچھی آئے، وزیر مملکت

اگر اپوزیشن سمجھتی ہے اُن کے احتجاج سے انقلاب آئے گا تو ہم اور پراٹھے بھیجنے کو تیار ہیں، طلال چوہدری وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ اُن کی رپورٹ اچھی آئے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ دھرنے کے شرکاء کو مختلف اقسام کے پراٹھے پہنچائے گئے، علامہ راجہ ناصر عباس اس کی تصدیق کرلیں ورنہ ہمارے پاس سارے شواہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں ایسے لوگوں کو بھی پہنچایا گیا جو پارلیمنٹیرینز نہیں تھے جبکہ مسلح افراد کو پارلیمنٹ لاجز تک پہنچایا گیا جہاں فیملیز موجود تھی، اس طرح کے اقدامات سے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بعد نئی ایس او پیز اور ہدیات جاری کی گئی ہیں۔ ہمارا ان بزدلوں سے واسطہ ہے جو مساجد اور امام بارگاہوں کو نہیں چھوڑتے۔عمران خان کی آنکھ کے لیزر آپریشن کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کیا جائے گا، وفاقی وزیر ،عمران خان کی آنکھوں کے معائنے سے متعلق معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ جاری کر دیاعمران خان کو کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی تو بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے، دانیال چوہدری طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رپورٹس سپریم کورٹ پہنچ چکی ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور رپورٹس تسلی بخش ہیں اور اُن کی نظر جوانوں کی طرح ہے وہ دیکھ اور پڑھ رہے ہیں۔وہ علامہ بھی ہیں، اپوزیشن لیڈر بھی ہیں ہم نے انہیں ایک مرتبہ سے زیادہ پراٹھے بھجوائے میں مکمل شواہد دوں گا، جو اپوزیشن احتجاج میں پراٹھے کھانے کا سچ نہیں بول سکتی وہ اپنے بانی کی صحت پر سچ کیوں بولے گی۔ رپورٹس آگئی ہیں ان کو اچھا نہیں لگتا ہو گا بانی کی صحت ٹھیک ہے، طلال چوہدری انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی کی آنکھ بچ جانے پر مایوسی ہوئی کیونکہ پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ رپورٹس اچھی آٗئیں، ان کی سیاست نہیں رہی اور یہ چاہتے ہیں کوئی حادثہ ہو جائے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہو چکا ہے، انہوں نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلی بھی تبدیل کر کے دیکھ لیا مگر کوئی کامیابی نہیں ملی اور نہ ہی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے۔