ثانیہ اشفاق نے ویڈیو شیئر کر کے انصاف کا مطالبہ کیا اور لکھا کہ دھوکے باز اب بے نقاب ہوگیاقومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم مبینہ طور پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ دوسری بار ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم کی نائلہ راجہ کے ساتھ ایک تقریب کی ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ دونوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ثانیہ اشفاق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب نے اس بات کا ثبوت دیکھا ہے کہ اس گھر سے نکلنے والے نے ایک بار بھی میرے بچوں کے بارے میں سوچا بھی نہیں‘۔
انہوں نے لکھا کہ ’آخر کار دھوکہ باز بے نقاب ہو گیا ہے، میں اور بچوں نے اس وجہ سے بہت زیادہ تکالیف برداشت کیں، ہم کٹھن حالات سے گزرے اور انصاف چاہتے ہیں۔ میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق کی لندن میں ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کی اور یہ رشتہ چھ سال تک چلا اور اس دوران اُن کے ہاں بیٹی زایان کی پیدائش ہوئی۔دسمبر 2025 میں عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق سے گھریلو وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ثانیہ اشفاق نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ عماد وسیم کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات استوار کررہے ہیں۔