ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی:شہر قائد کے علاقے ڈرگ روڈ کینٹ بازار میں فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 28 سالہ عدیل کے نام سے ہوئی ہے، جو شاہ فیصل کالونی پولیس سے وابستہ ہے۔کراچی میں پولیس اہلکار نے گھریلو ناچاقی اور پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر خود کو گولی مارلی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔