بارسلونا(ثاقب علی راٹھور)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر پاکستان کی جانب سے اسپین کے شہر بارسلونا کے مرکزی ہال Casa del Mar میں ایک پروقار نیٹ ورکنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر راجا عرفان مجید نے ادا کیے۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عامر رحمان فاروقی تھے، جنہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شوکت خانم ہسپتال کی خدمات، کینسر کے مریضوں کے لیے جاری فلاحی منصوبوں اور بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب کی خاص بات پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان کی خصوصی شرکت تھی۔ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کی انسانیت دوست خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے جذبۂ خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر کی ٹیم نے بارسلونا چیپٹر کے چئر شہزاد اصغر بھٹی اور اُن کی ٹیم طاہر رفیع، راجہ شفیق کیانی، محترمہ ہما جمشید، سید ذوالقرنین شاہ، عبدالصبور اور شہباز ملک کے کاوشوں کو سراہا۔پروگرام کا مقصد بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور شوکت خانم ہسپتال کے فلاحی مشن کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا۔ شرکاء نے اس موقع پر شوکت خانم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ا