آن لائن حج رجسٹریشن کے ذریعے عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

 

لاہور: ملک میں آن لائن حج رجسٹریشن ڈرائیو کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 15 دنوں میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ روز 12 ہزار 880 عازمین نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کی۔حج پورٹل یا موبائل ایپ ’’پاک حج‘‘ کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل نہایت آسانی سے ممکن ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔حج 2027 کے لیے متعارف کرائے گئے مکمل آن لائن رجسٹریشن نظام کو عازمین کی جانب سے نمایاں پذیرائی حاصل وزارت مذہبی امور نے اگلے مرحلے میں حج واجبات بھی آن لائن وصول کرنے کا عندیہ دیا ہے۔نیشنل آئی ٹی بورڈ کا تیار کردہ حج منیجننٹ سسٹم عازمین حج اور وزارت کے درمیان رابطے کا آسان ذریعہ بن گیا۔ اب تک ایک لاکھ 87 ہزار نے سرکاری جبکہ 63 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا۔رجسٹرڈ عازمین حج میں 3 ہزار پی ایچ ڈی، 45 ہزار ماسٹرز اور 60 ہزار بیچلرز تعلیم کے حامل ہیں، 33 تا 44 سال کے عازمین حج 76 ہزار کی تعداد کے ساتھ نمایاں ہیں۔