ایلون مسک خواتین کو بس بچے پیدا کرنے والی مشین سمجھتے ہیں؛ سابقہ اہلیہ کے الزامات

 

ایلون مسک کی سابق اہلیہ جسٹن ولسن نے پینڈورا باکس کھول دیا دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کی دنیا کے بادشاہ ایلون مسک ایک بار پھر شدید ترین تنازع کی زد میں آ گئے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بار ایلون مسک پر کسی کاروباری حریف نے نہیں بلکہ ان کی سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن نے ایسے خوفناک اور سنگین الزامات عائد کیے ہیں جنہیں سن کر سب دنگ رہ گئے۔یہ تمام سنسنی خیز انکشافات ایلون مسک کی زندگی پر بننے والی نئی اور دھماکے دار دستاویزی فلم ’مسک‘ میں سامنے آئے ہیں جس کی ہدایت کاری شہرہ آفاق فلم ساز ایلکس گبنی نے دی ہے۔سابق اہلیہ جسٹن ولسن نے فلم میں اپنے دل کا غبار نکالتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایلون مسک ان کے ساتھ انتہائی تحقیر آمیز رویہ رکھتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایلون مسک انھیں مسلسل غیر اہم اور کمتر محسوس کرواتے تھے اور ہر وقت ان کی خامیوں کی نشاندہی کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔جسٹن ولسن نے سال 2000ء میں اپنی شادی کا ایک انتہائی چونکا دینے والا واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم اپنی شادی کی پہلی ڈانس پرفارمنس دے رہے تھے تو ایلون نے میرے کان میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس رشتے کا اصل باس اور پورا اختیار صرف میرے پاس ہے۔سابقہ اہلیہ جسٹن ولسن نے بتایا کہ ہماری ٹرانس جینڈر بیٹی ‘ویوین’ کے ساتھ ایلون مسک نے ظالمانہ رویہ اختیار کیے رکھا۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ جیسے ہی ویوین نے اپنے ٹرانس جینڈر ہونے کا اعلان کیا ایلون مسک نے باپ کی ممتا اور ذمہ داری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بیٹی کی ہیلھ انشورنس تک ختم کر دی۔جسٹن ولسن کا مزید کہنا تھا کہ ایلون مسک نے کبھی پلٹ کر بیٹی کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔مائیں صرف بچے پیدا کرنے والی مشین ہیںسابقہ اہلیہ نے ایلون مسک کی سوچ پر کے بارے میں بتایا کہ ان کے نزدیک خواتین اور ان کے بچوں کی ماؤں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ ایلون مسک خواتین کو محض بچے پیدا کرنے والی مشینیں سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ ایلون مسک اور جسٹن ولسن کی شادی 2000ء میں ہوئی تھی اور 6 بچوں کی پیدائش کے بعد 2008ء میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ایلون مسک خود اس دستاویزی فلم کا حصہ نہیں بنے ہیں بلکہ انہوں نے غصے میں اس فلم کو اپنے خلاف ایک ‘ہٹ پیس’ (بدنام کرنے کی سازش) قرار دیا ہے جبکہ ان کے وکلاء نے فلم میں کیے گئے دعوؤں پر قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دے دی ہے۔