معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس کی مثال نہیں ملتی، چوہدری محمد یٰسین
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ عشرہ یکجہتی افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہارِ اور یکجہتی کا مظہر ہے، جسے پورے جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ اس معرکے میں پاکستان کی بہادر افواج، بالخصوص فضائیہ نے جدید ٹکنالوجی کی بدولت بھارت کی فضاؤں پر راج کیا ان خیالات کااظہارانہوں انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں میں آزمائش آتی ہے اور جو قومیں ایسے وقت میں استقامت کا مظاہرہ کرتی ہیں تاریخ کا بے مثال حصہ بن جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں جو کامیابی حاصل کی وہ اب دنیا کے نصاب میں شامل ہو گی انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص صرف ایک جنگ نہیں تھی بلکہ دو قومی نظریہ قومی وقار اور دفاع وطن کی وہ جنگ تھی جس کی کامیابی نے دنیا بھر میں پاکستان کو ایک نئی دنیا میں شامل کر دیا جس میں پاکستان دنیا کے فیصلے کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ بنیان المرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم اس بات کا عہد کرے کہ دفاع وطن اور فتنہ الہندستان وفتنہ خوارج کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ See less