عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 700 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 362روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 22 ہزار 121روپے کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 65 سینٹس کے اضافے سے 87 ڈالر 20 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 204 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 55 روپے کے اضافے سے 7ہزار 890روپے کی سطح پر آگئی۔