وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورنے میجر ( ر ) راجہ خضر الرحمن کو اعزازی مشیر برائے وزیر اعظم تعینات کر دیا

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھمبر کی ممتاز سیاسی شخصیت میجر ( ر ) راجہ خضر الرحمن کو اعزازی مشیر برائے وزیر اعظم تعینات کر دیا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ راجہ خضر الرحمن نے حالیہ دنوں وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور کے دورہ سماہنی کے موقع پر ان کا پرتپاک اور تاریخی استقبال کیا تھا۔ بعد ازاں ایک بڑی استقبالیہ تقریب کے دوران راجہ خضر الرحمن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مشیر وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم آفس میں راجہ خضر الرحمن کو دیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت و لائیو سٹاک علی شان سونی، ڈی جی سیاسی امور عامر ذیشان جرال ، مرتضی درانی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔