کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، باغ سے تعلق رکھنے والے کور ممبر کا لاتعلقی کا اعلان
بیرونی ایماء پر آزاد جموں و کشمیر میں افراتفری اور قتل و غارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔
کور ممبر افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کر دی۔
باغ سے تعلق رکھنے والے کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور ممبر افتخار محمود نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بطور کور ممبر کالعدم ایکشن کمیٹی و چیئرمین آل آزاد کشمیر انجمن تاجران انتشاری کمیٹی کی سرگرمیوں سے شدید اختلاف کرتا ہوں۔ ریاست مخالف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی سے مکمل لاتعلقی اور بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
افتخار محمود نے کہا کہ ہماری پرامن تحریک کا رخ موڑ کر اسے پاکستان اور کشمیر کے لازوال رشتے کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے، انتشاری کمیٹی کے کچھ لوگ کالعدم ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو پاکستان کے خلاف زہر الگنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔